خبریں

ضلع نگر میں ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیربلاسٹنگ غیر قانونی ہوگی

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر میں ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیربلاسٹنگ غیر قانونی ہوگی ۔ جب تک اس کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا جائے گا کسی بھی قسم کی بلاسٹنگ کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے زیر دفعہ 188ت پ کے تحت جیل یا جرمانے کی سزا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کے مطابق گزشتہ دن نلت کے مقام پر ڈپٹی کمشنر نگر کی گاڑی کو اچانک ایک زور دار بلاسٹنگ کا سامنا کرنا پڑا اور موقع پر معاملے کی چھان بین کے بعد بلاسٹنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مزکورہ دفعہ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق ترقیاتی منصوبوں سمیت کسی بھی قسم کی بلاسٹنگ کرنے پر سختی سے پابندی عاائد کی گئی ہے اور بلاسٹنگ کے لئے خصوصی طریقہ کار وضع کرنے کے بعد بلاسٹنگ کے لئے اجازت نا مہ جاری کیا جائے گا۔ بلاسٹنگ کرنے کے لئے باقاعدہ خصوصی حفاظتی طریقہ کار طے کیا جاتا ہے تا کہ کسی بھی جان کو نقصان کاکوئی خدشہ نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button