متفرق

چترا ل تا شندور 147 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حوالے

چترال (بشیر حسین آزاد)چترا ل شندور روڈکے منصوبے کی 147 کلو میٹر سڑک وفاقی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حوالے کی گئی ہے اس پر 15ارب روپے کی لاگت آئیگی اور بجٹ آنے کے بعد منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا یہ بات شہزادہ افتخارا لدین ایم این اے چترال نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے مستوج شندور روڈ کے 74کلومیٹر حصے کو اپنے ہاتھ میں لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے منصوبے پر کام شروع نہ ہو سکا سابق ایم این اے شہزادہ محی الدین نے پہلے ہی اس منصوبے کو این ایچ اے کوتحویل میں لینے کی تجویز دی تھی چنانچہ متعدد میٹنگوں کے بعد این ایچ اے کے حکام نے چترال سے شندور تک 147کلومیٹر سڑک کو اپنی تحویل میں لیکر سروے شروع کیا جس میں سنوغر کا پل بھی شامل کیا گیا ہے اب سروے کا کام مکمل ہونے والا ہے پلاننگ کمیشن نے تریچ ،اویر روڈ کو بھی این ایچ اے کی تحویل میں دینے سے اتفاق کیا ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2مارچ 2017 کو حکمنامہ جاری کیا ہے ۔آنے والے بجٹ میں چترال کے تمام منصوبے بجٹ میں شامل کئے جائینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button