چترال

چترال: گولین دو میگاواٹ بجلی گھر سے چترال ٹاون میں روزانہ8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ

چترال(بشیر حسین آزاد) ایس آر ایس پی کی طرف سے تعمیر کردہ گولین دو میگاواٹ کی بجلی گھر میں سرد موسم کی وجہ سے پانی کی کمی کی وجہ سے روازنہ بجلی کی پیدوار میں کمی وجہ سے چترال ٹاون میں روزانہ کی بنیاد پر 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے طرف سے اے سی عبدالاکرم کے زیر صدارت اجلاس میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے جو کہ چار چار گھنٹوں کے دورانیے پر محیط ہوگی۔جبکہ ہسپتال میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹاون ایریا کے صارفین نے ضلعی انتظامیہ اور ایس آر ایس پی کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون ایریا کی طرح ایس آر ایس پی کے بجلی گھرسے مستفید ہونے والے دیگر علاقوں(کوغذی،برغذی،کجواور راغ ایریا کے لئے بھی لوڈشیڈنگ کا شیڈول مرتب کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button