خبریں

سکردو : ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ کے سلسلے میں بارہ سے سترہ ربیع الاول تک مختلف تقاریب منعقد ہو نگے

سکردو ایس ایس ناصری ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ کے سلسلے میں بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک شہر بھر میں مختلف تقاریب اور پروگرامز کا انعقاد کیے جائیں گے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر بابر کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر، محکمہ برقیات کے سید محسن شاہ، بزم علم و فن کے صدر سید میر اسلم حسین سحر، محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی جاوید، ریڈیو پاکستان سکردو کے سٹیشن ڈائریکٹر سمیت دیگر محکموں کے ذمہ داراوں نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے دن ختم نبوت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ولادت کے موقع پر سیرت النبی کانفرنس، ادبی تنظیم بزم علم فن، محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کی جائیگی جس میں تمام مکاتب الفکر کے علمائے کرام سیرت نبی پر روشنی ڈالے گے، ساتھ میں نعتیہ مقابلہ ہوگا۔ ربیع الاؤل کے اس بابرکت مہینے میں بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں محکمہ تعلیم اور ریڈیو پاکستان کے اشتراک سے مختلف سکولوں کے طلباء میں کوئز مقابلے ہوں گے جو سیرت نبی پر مشتمل ہوگی۔ اس سلسلے میں گیارہ ربیع الاول کی رات تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغان کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور بہتریں چراغاں کرنے والے ادارے کو انعام بھی دیے جائیں گے۔

اس موقع پر اے ڈی سی بابر نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور انکے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہم بہتریں زندگی گزار سکتے ہیں۔ خضور کی زندگی ہمیں اتحاد امت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اپنے آقا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کیلے باہمی یگانگت اور اتفاق کو فروغ دینے ہوں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button