اہم ترینخبریں

ملک دشمنوں کو شکست دینے کے لئے قوم کو اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، فورس کمانڈر گلگت بلتستان

سکردو ( رجب علی قمر ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور بقا کے لئے قربانیاں دیتے آرہے ہیں او ر آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک دشمن عناصر اوردہشت گرد جس روپ میں بھی سامنے آئے اُن کے عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سکردو میں پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وطن پر قربان ہونے والے شہدا ء پر قوم کو فخر ہے۔ ملک دشمنوں کو شکست دینے کے لئے قوم کو اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا اور قوم کی تعاون سے ہم اپنی دشمنوں کو شکست فاش دیتے رہیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button