تعلیم

نگر : گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تربٹیو داس کا پی سی فور۱۴ سال بعد بھی منظور نہیں ہو سکا

نگر ( بیورو رپورٹ) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تربٹیو داس کا پی سی فور۱۴ سال بعد بھی منظور نہیں ہو سکا، دو سو طلباء و طالبات پر مشتمل سکول کو 1986میں پرائمری لیول کاتعمیر کیا گیا ۔ سیکریٹری تعلیم سے وفد کی ملاقات میں کئے گئے وعدے بھی وعدے ہیرہ گئے۔ اسی سکول کے ساتھ تعمیر کئے گئے بڈہ لس ویلی اور دیگر علاقوں میں سکولوں کے پی سی فورز منظور ہو کر تعلیم کا سلسلہ جاری ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔ بر ویلی کی اے کلاس ڈسپنسری 2007میں بنی اس کا بھی پی سی فور منظور ہو گیا لیکن ہمارے بچوں اور بچیوں کے لئے پرائمری سکول میں نہ تو پورے اساتذہ موجود ہیں اور نہ ہی اس سکول کی پی سی فور کی منظوری ہو گئی ہے۔

چودہ سال سے ہمیں آج تک محکمہء تعلیم کے ہر دفترسے یہ کہہ کر نکالا جاتا ہے کہ اس بار آپ کے سکول کے لئے درکار تمام اساتذہ اور پی سی ۴ ہر حال میں منظور کیا جائے گا۔ لیکن ہر بار ہمیں ٹرخا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے ۔

ہم محکمہء تعلیم کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے سکول کو فوری طور پر مڈل سٹینڈرڈ کا پی سی فور منظور کیا جائے۔ہم غریب لوگ ہیں لیکن پرائیویٹ سکولوں میں اپنے طلباء و طالبات بھیج کر نہیں پڑھا سکتے ہیں۔ اسلئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تربٹیو داس کے پی سی ۴ کو فوری طور پر منظور کر کے سکول میں قابل اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button