خبریں

خپلو بازار کمیٹی نےمکمل شٹرڈاون اور پہہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

گانچھے ( محمد علی عالم ) انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کال پر بازار کمیٹی خپلو نے بھی کل سے مکمل شٹرڈاون اور پہہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز صدر بازار کمیٹی سخاوت علی اور جنرل سیکرٹری بازار کمیٹی منظور حسین نے بتایا کہ مرکزی انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ہدایت کے مطابق خپلو سمیت پورے ضلع میں شٹرڈاون ہڑتال کیا جائے گا۔ بازار کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار سے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گا۔ ہمارے قائدین گلگت اور سکردو سے جو لائحہ عمل طے کرے گا ہم اس پر عمل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہڑتال کب تک جاری رکھیں گے اس کا فیصلہ سکردو گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ ہم مکمل رابطے میں ہیں۔ عوام کی مشکلات کا ہمیں بخوبی احساس ہے مگر یہ ٹیکس کا مسئلہ صرف تاجروں کا نہیں پورے گلگت بلتستان کے عوام کا ہے۔ ٹیکس سے گلگت بلتستان میں موجود ہر فرد متاثر ہو جائے گا۔ عوام سے بھی ہماری اپیل ہے اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے ہڑتال میں شامل ہو جائیں۔

اتوار سے تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اتوار سے مکمل پہیہ جام کا اعلان کر دیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button