خبریں

شہید ایڈیشنل آئی جی پی کے گھر تعزیت کا سلسلہ جاری

سکردو ( رجب علی قمر ) شہید ایڈیشنل آئی جی پی کے پی کے کے گھرواقع سکردو میں گلگت بلتستان بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے اعلی حکام کی طرف سے شہید کے گھر واقع عباس ٹاؤن سکردو میں تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسپکڑ جنرل پولیس گلگت بلتستا ن صابر احمد، پی ایس پی ،ہوم سکریڑی گلگت بلتستان بلال میمن،ڈی آئی جی پولیس بلتستان فرمان علی، ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز، اے آئی جی پولیس حنیف اللہ خان اور ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن کے ہمراہ آج شہید ایڈیشنل آئی جی پی کے گھر میں فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کی۔

شہید گزشتہ روز حیات آباد پشاور میں ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ آ ئی جی پی گلگت بلتستان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید اے آئی جی پی نے شہادت پاکر ملک بھر میں پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ ملک بھر میں دھشت گردی کی جنگ میں پولیس کے آفیسروں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور دھشت گردی کے خلاف ان کا عزم کم نہیں ہوگا۔ملک بھر میں تھانوں سے لیکر پولیس موبائل پر حملوں کا پولیس کے آفیسروں اور جوانوں نے دھشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی فورس کے آفیسروں اور جوانوں کا حوصلہ کم نہیں ہوگا۔

پولیس فور س کو فخر حاصل ہے کہ ان کے اعلی ترین آفیسروں نے ملک میں لوگوں کی جان ومال کی حفاظت میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے لواحقین سے کہا کہ گلگت بلتستان کی پولیس فورس دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے شان بہ شان کھڑی ہے اور ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر سکریڑی ہوم بلال میمن نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صوبائی حکومت نے ہرممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے علاقے میں سکیورٹی انتظامات کو موثر کیا ہے اور شہید کی نماز جنازہ سمیت دیگر امور کی بجااوری اور دیگر انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے فوری طور پر گلگت بلتستان میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلی اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان بھی جلد تعزیت کے لیے سکردو آئینگے ۔

اس موقع پر لواحقین کی طرف سے اظہار خیال کرتے ہوئے شہید کے چچاوسابق سکریڑی حاجی ثناواللہ نے ہوم سکریڑی اور آئی جی پی گلگت بلتستان کی طرف سے انتظامات اور دور دراز سے تعزیت کے لیے آنے پر دونوں آفیسروں اور دیگر آفیسروں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اللہ تعالی نے ان کی خاندان پر ہمیشہ بڑی نوازشیں کی ہیں اور گزشتہ روز جو بڑا سانحہ ہوا ہے اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ملک کے لیے ہماری خاندان سے ہی قربانی طلب کی اور ہمار ا عزیز ملک اور قوم کے لیے جام شہادت نوش کی ۔ہمیں فخر ہے اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری قربانی قبول کی ۔ انہوں نے شہید محمد اشرف نور کے اوصاف بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی ایمانداری اور محنت کے عادی تھے اور اپنی سروس کے دوران قانون کی پاسداری اور عمل داری میں مگن تھاور لگن سے سی ایس ایس کا امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے اپنی خواہش کے مطابق پولیس گروپ آف پاکستان میں شمولیت حاصل کی ۔

انہوں نے دوران ملازمت ملک کے حساس ترین مقامات پر فرائض انجام دیا۔ انہوں نے اپنے کیریر کا باقائدہ آغاز کوہستان میں ایس پی اور ایس ایس پی کی حثیت سے شروع کی اور سروس کا زیادہ تر حصہ صوبہ کے پی کے میں گزرا ۔

ہوم سکریڑی بلال میمن اور آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد نے شہید ایڈیشنل آئی جی کے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور مزار پر فاتحہ خوانی کی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے موقع پر سلامی بھی دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فد ا محمد ناشاد، صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی ، سیاسی اور سماجی لیڈروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شہید ایڈ یشنل آئی جی پی محمد اشرف کے گھر پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں اپنی بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button