خبریں

ڈپٹی کمشنر کے غیر منصفانہ رویے کے خلاف ایر ٹریفک کنٹرولر ایسوسی ایشن نے گلگت ایرپورٹ سیل کرنے کی دھمکی دے دی

گلگت (ابو ضرار سے ) گلگت ائیر پورٹ میں ڈی سی گلگت کا اختیارات سے تجاوز اور پولیس گردی کی بد ترین مثال اس وقت پیش آئی جب ائیر ٹریفک کنٹرول افیسر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر اقبال کو بغیر کسی جواز کے گرفتار کرکے 5 گھنٹے سے زائد کینٹ تھانے کے حوالات میں بند رکھا .

تفصیلات کے مطابق پائلٹ افسر کی شکایت پر سیکریٹری داخلہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹریفک کنٹرولرکو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا پانچ گھنٹےحولات میں بند رکھا گیاڈپٹی کمشنر کی ایئر پورٹ سیل کرنے کی دھمکی ملازمین کا احتجاج ۔صدر ائیرٹریفک کنٹرولر گلڈ (ایسوسی ایشن) نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسراقبال کے ساتھ ہتک آمیرز رویہ پر گلگت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کی دھمکی دیدی ۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز پائلٹ ان کمانڈ کیپٹن مریم گل نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ہوم سیکریٹری کو پروازوں کے لینڈنگ ایریا میں درختوں کی کٹائی نہ کرنے کے حوالے سے شکایت درج کرادی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر اقبال کو طلب کرکے وضاحت مانگی جس پر انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پروازیں یہاں لینڈ کرتی رہی ہیں اور انتظامیہ کے تعاون سے تمام درختوں کو کاٹا گیا ہے، صرف 5درخت باقی رہ گئے ہیں۔جن کی کٹائی کے لئے ائیرپورٹ منیجر اور ضلعی انتظامیہ کو تحریری رپورٹ ارسال کردی ہے ۔

فلائٹ کے گزرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹڈائریکٹر یاسر اقبال کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئے جس پر ائیرپورٹ تھانہ گلگت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے پانچ گھنٹوں تک حوالات میں رکھا ۔ سول ایوی ایشن گلگت اور اہلخانہ کی مداخلت کے بعد مذاکرات کئے گئے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو دوبارہ رہا کردیا گیا تاہم ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو دھمکی دیدی کہ گزشتہ درختوں کی کٹائی کی مد میں تین لاکھ روپے انتظامیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف ائیرپورٹ منیجر کو گرفتار کیا جائیگا بلکہ گلگت ائیرپورٹ کو بھی مکمل سیل کردیا جائیگا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر اقبال نے اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے حکام بالاکو تحریری رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ درختوں کی کٹائی کے حوالے سے ضمانت دینے کے اختیارات میرے پاس نہیں ہیں ۔پائلٹ ان کمانڈ کیپٹن مریم گل کی جانب سے ادارہ جاتی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کو شکایتی درخواست دی گئی ہے ۔ اگر پائلٹ ان کمانڈ کو پرواز کی لینڈنگ میں مسئلہ درپیش تھا تو ٹریفک کنٹرولر کے علم میں لے آتی جبکہ اس سے قبل بھی پروازیں لینڈ کرچکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button