کھیل

سکردو: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو میں سالانہ سپورٹس ویک شروع

سکردو ( بیورو چیف ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو میں سالانہ سپورٹس ویک کا انعقاد شروع ہوگیا ہے جس میں فٹبال ،والی بال ،کرکٹ ،باسکٹ بال ،رسہ کشی ،جمنا سٹک اور ایتھلیٹکس کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد طلبا کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں سپورٹس ویک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسل ڈگری کالج سکرد وپروفیسر ملک اشرف نے طلبا کو ان صحت مندانہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے صحت مندانہ جسمانی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہے اُنہوں نے طلبا پر ذور دیا کہ سپورٹس ویک کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہر ہ کریں اور کھیلوں کے ان سرگرمیوں کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اُنہوں نے اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ سپورٹس ویک کے دوران طلبا کی رہنمائی کریں اور سپورٹس کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button