
سکردو ( بیورو چیف )انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی نے مشروط طو ر پر بلتستان ریجن میں ہڑتال موخر کردی، تمام ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ سکرددو میں صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان ،رکن کونسل وزیر اخلاق کے ہمرا ہ پریس کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چئیرمین مولانا سلطان رئیس اور انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر نے سکردو میں سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور رکن کونسل وزیر اخلا ق حسین سے کامیا ب مذاکرات کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل ٹیکسزکے خاتمے کی نوٹفیکشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلتستان ریجن میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک کے لئے موخر کردی ہے۔





