اہم ترینخبریں

سکردو میں ڈویژنل محکمہ جات کے سربراہوں کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

سکردو( پ ر)حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں علاقے کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔ ترقیاتی سیکموں کے لیے فراہم کردہ فنڈز کو مقررہ مدت میں سیکموں پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں تک انتظامی منظوری کا مسلہ ہے یہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا اجتماعی مسلہ ہے۔ اس مسلے کو گلگت میں سیکریڑی لیول کے اجلاس میں حل کیا جائے گا ۔ اور کوشیش کی جائے گی کہ ترقیاتی کاموں کے مد میں ریلز کو شیڈول کے مطابق یا اس سے قبل جاری کی جائے ۔ سیکموں کے معاوضوں کی رقم کی بھی برقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ آئندہ کسی بھی سیکم کا سکوپ تبدیل نہیں کیا جائے گا اور اس کا اختیار صر ف متعلقہ فورم کو حاصل ہے۔ اور فورم کی منظوری سے ہی سیکم کا سکوپ میں تیدیل ہوگی۔ ریوائزڈ اسیکموں کی الگ ٹینڈر ہوگا اور تمام سیکموں کو ٹینڈر کے لیے پیپرا رولز کو ہر حالت میں فالو کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر ضلع میں کم از کم ایک ماڈل سیکم ہوگی جس کی مکمل سپرویژن متعلقہ ڈویژن کے انتظامی آفیسر کرینگے اور اس سیکم کو ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں شیڈو اے ڈی پی تیارکی جائے اور شیڈو اے ڈی پی میں زیادہ تر تارگٹ شدہ سکیمیں شامل ہونگی جن کو مقررہ قت میں مکمل ہونا چائیے۔ یہ بات چیف سکریڑی گلگت بلتستان کاظم نیاز نے آج سکردو میں ڈویژنل محکمہ جات کے سربراہوں کے ایک اجلاس میں سالانہ ترقیاتی کاموں کے جائزہ لیتے ہوئے کہا۔

اجلاس میں سیکریڑی ورکس سید اختر رضوی، کمشنر بلتستان عاصم ایوب اور تمام محکمہ جات کے ڈویژنل ہیڈز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سکردو نے بھی شرکت کیں ۔

اجلاس میں محکمہ ورکس ، برقیات، صحت ، جنگلات، دیہی ترقی اور دیگر اداروں کی رواں سال کی نئی اور پر انی سیکموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں چیف انجینئر ورکس نے چاروں اضلاع کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں ملٹی میڈیا کے زریعے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں رواں سال کی پرانی اور نئی سکیموں کے علاوہ رواں سال کے لیے مختص بجٹ ،سال کے دوران ریلز ہونے والے فنڈز اور دیگر ترقیاتی امور کے بارے میں بتایا ۔

اجلاس میں چیف انجینئر نے بلتستان کے ریجنل کمپلیکس کے نئے منصوبے کے بارے میں چیف سکریڑی گلگت بلتستان کو نقشے کی مدد سے تفصیلات بھی بیان کیا۔

چیف سکریڑ ی نے بلتستان انتظامیہ اور محکمہ ورکس کی طرف سے بہتریں کانفرس ہال کے تعمیراتی کا م کے معیار کو سر اہا اور انہوں نے تمام محکمہ جات کو محکمہ ورکس کی طرف بہتر اور مفصل انداز میں تفصیلات تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے محکمہ جات کے ہیڈز کو کارکردگی مزید بہتر کرنے اور عوامی امنگوں کے مطابق اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button