عوامی مسائل

گوپس تا یاسین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

یاسین (معراج علی عباسی) یاسین کو دنیا سےملانے والی واحد شاہراہ گوپس تا یاسین ناقابل استعمال اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔ روڑمیں کئی جگہوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

روڑ کی ابترحالت کےباعث یاسین سے گوپس کے درمیان چالیس منٹ کا سفردو گھنٹےمیں طے ہوتا ہے۔ روڑکی خستہ حالی کے سبب مسافروں کو دوران سفر شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب یاسین سے گلگت گاہکوچ اور گوپس کے درمیان روزانہ سروس کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان روزانہ گاڑیوں کی مرمت کرنے پر مجبور ہے۔ گوپس تا یاسین مین شاہراہ کو تعمیر ہوے تقریبا پندرہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ان پندرہ سالوں کے دوران ایک مرتبہ بھی روڑکی مرمت کا کام نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ یاسین کے موقعے پر گوپس تا یاسین روڑ کو ری کارپٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت سےمطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوے وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ گوپس تا یاسین مین روڑ کے منصوبے کو فوری طور پر شروغ کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button