عوامی مسائل

ہنزہ:بجلی کی شدید بحران، کریم آباد روڈ پر ناقص کام اور ہنزہ میں میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے خلاف کل سے مکمل شٹر ڈاوں اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ میں بجلی کی شدید بحران اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب کریم آباد روڈ پر ناقص کام اور ہنزہ میں میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے خلاف کل سے مکمل شٹر ڈاوں اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے یہ اعلان ہنزہ کے کاروباری برادری کے نمائندہ تنظیموں علی آباد بزنس ایسوسی ایشن کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

ہنزہ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے ہنزہ مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے عام عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہے اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہنزہ کچرے کا ڈھیر بن چکاہے ہنزہ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوچکاہے اس کے باوجود سیاحتی مقام کریم آباد کی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے 27فٹ توسیع کے بعد اس روڈ پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے صرف 14فٹ پر میٹلنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 18فٹ میٹلنگ کا یقین دھانی کروایا گیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button