خبریں

ہنزہ: ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے متوقع دورہ ہنزہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

ہنزہ ( بیور و رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے متوقع دورہ ہنزہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نہ ضلع بھرکے عوام بلکہ دیگر اضلاع سے آنے والے مہمانوں کے لئے قیام ، ٹرانسپورٹ ، صحت اوردیگر تما م تر سہولیتیں فراہم کردی جائیگی۔اجلاس میں محکمہ برقیات کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہز ہانس پرنس کریم آغاخان کے دورہ ہنزہ کے موقع پر عوام کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے جبکہ ان دنوں میں بالا حکام سے اضافی تھرمل جنریٹر کے ڈیمانڈ کرنے کوکہا۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ کو ضلع ہنزہ کے دور افتادہ گاوں چیپورسن ، شمشال ، مسگر اور خضر آباد تا خانہ آبادلنک روڈ کی مرمت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو واہ گزار کرنے کے لئے ہدایت جاری کی۔

اجلا س میں ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ضلع گلگت اور ہنزہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے مہمانوں کے لئے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو گندم کے اضافی بوریاں محکمہ خوارک ہنزہ کو فراہم کرنے کے لئے بھی بالاحکام سے درخواست کرنے کا بھی یقین د ہانی کر ادی۔

موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر شریف خان نے پرنس کریم آغان خان کی متوقع دورے کے حوالے سے مختلف کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکریٹری لال بانو، ریجنل کونسل کے ممبران کے علاوہ لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button