خبریںصحت

گلگت: ڈرگ کورٹ نے الا ئنس فارما پشاور کو جر م ثا بت ہونے پر 60ہزارو رو پےجرمانہ عائد کردی

گلگت(پر یس رلیز ) ڈرگ کورٹ گلگت بلتستان نے الا ئنس فارما پشاور کو مشہو ر کمپنی کے مشہور برانڈ کی پیکنگ میں اپنے ادویات پیکنگ کرکے فروخت کرنے کی جر م ثا بت ہونے پر ڈرگ کورٹ گلگت بلتستان نے 60ہزارو رو پے کی بھاری جرمانہ عائد کردی۔ ڈرک کورٹ گلگت بلتستان نے پونسٹون فورٹ نا می گو لی جو کہ کونٹر فیڈ تھی بلتستان کے میڈ یکل سٹور و ں میں فروخت ہورہی تھی ڈرگ انسپکٹر نے چھا پہ مار کر سٹاک کو سیل کیا اور مسمی الا ئنس فار ما میڈ یکل کمپنی پشا ور کے خلا ف کیس بناکر منظوری کیلئے کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیجا گیاتھااور منظور ی کے بعد ڈر گ کورٹ میں کیس زیر سماعت تھی ۔اس حوالے سے ڈرگ کنٹرو لر ڈاکٹر کفا یت اللہ خان نے گلگت بلتستان کے میڈ یکل سٹو روں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر معیاری ادویات فرو خت کرنے والے تمام میڈیکل سٹو روں کو مکمل طو ر پر بند کردیا جائے گا اور قانونی کاروائی کر کے سخت سے سخت سزا بھی دی جائے گی ۔اور جی بی کے ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایات دی ہے کہ جی بی کے میڈ یکل سٹور وں کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور کڑھی سے کڑھی نظر رکھی جائے۔دو سر ی طر ف عو امی حلقوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انسا نی جانو ں سے کھیلنے والوں کو سخت سزا ء دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button