خبریںسیاست

چلاس: پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی، مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ میں تقریب، عوام کی خدمت اور جمہوریت کی بالادستی کے لئےکام جاری رکھنے کا عزم

چلاس(مجیب الرحمان) پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔راہنماؤں نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور پارٹی کے وژن اور منشور پر مکمل عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے لگن اور جذبے سے محنت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی دیامر حاجی فداء اللہ ایڈوکیٹ،محمد ولی ایڈوکیٹ،سیف اللہ،سید امان بوٹو،حاجی مبین شاہ محمد افضل،نیاز،نوید اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے۔جس نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔آج سے پچاس سال قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد رکھی۔اور آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اور عوام کو اپنے فیصلے خود ہی کرنے کا شعور دیا۔انہی کی مرہون منت ہے آج ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے۔جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کے نقش قدم پر چل کر ان کی صاحبزادی محترمہ بینیظیر بھٹو شہید نے بھی جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔پیپلز پارٹی اب کراچی سے لے کر گوادر ،کشمیر سے خنجراب تک مضبوط عوامی جماعت بنی ہے۔جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا عوامی امنگوں کے مطابق ترقی کے سفر کو جاری رکھا۔پیپلز پارٹی کے دور میں جتنی ترقی ہوئی کسی اور دور میں ہر گز نہیں ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کے ادوار میں بنیاد رکھی گئی ترقیاتی سکیموں کا کریڈٹ اپنے نام کرنے کی ناکام کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔مگر عوام کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے۔ان راہنماؤں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی نہ ختم ہونے والی جماعت ہے۔ہمارے قائدین نے پارٹی کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے۔جو آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button