خبریں

پہلے مرحلے میں میں نے بجلی کی بہتر ی، روڈ کی تکمیل، سب ڈویثرن کے قیام پر توجہ دیا ، راجہ جہانزیب

گلگت (سٹاف رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے جنگلات، جنگلی حیات، معدنیات و صنعت و تجارت و کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے دن سے ہی یاسین کی تعمیر و ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی کے ذریعے کام کا آغاز کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے دور کے ادھورے منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبے شامل تھے ۔اب اس میں سب سے پہلے تھوئی پاور ہاوس مکمل ہو کے بجلی کی ترسیل شروع ہو چکی ہے اور سب ڈویثرن یاسین کا بھی قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گوپس سے ہندور ،املست درکوت میٹل روڈ پر بھی کام عنقریب شروع ہو گا ۔یاسین 30بیڈ ہسپتال کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ دیدار گاہ واٹر سپلائی سکیم اور سند ی میٹل روڈ بھی اپنے تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو سال کے میرے ترجیحات ابھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔دو سال بعد مزید میگا پراجیکٹس اور میرے اپنے ADPکے پروگرام بھی مکمل ہونے کے بعد یاسین کے تقریباً مسائل حل ہو جائینگے۔ پہلے مرحلے میں میں نے بجلی کی بہتر ی ،روڈ کی تکمیل ،سب ڈویثرن کا قیام پر توجہ دیا اب اگلے سالوں میں میر ے ترجیحات تعلیم،صحت اور دوسرے شعبوں پر ہو گا جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button