خبریں

جس ادارے کا مجموعی حجم تین ارب روپے نہیں اس میں ایک سال میں تین ارب روپے کی کرپشن کیسے ہوسکتی ہے، نیٹکو

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپریشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک علاقائی روزنامے میں ادارے کے حوالے سے بے بنیاد ،مضحکہ خیز اور دوروغ گوئی پر مبنی خبر شائع ہوئی،یہ خبر ذاتی مفادات کے ناجائز طریقے سے حصول کا واضح بیانیہ ہے ۔ جس ادارے کا مجموعی حجم تین ارب روپے نہیں اس ادارے میں ایک سال میں تین ارب روپے کی کیسے کرپشن ہوسکتی ہے ۔ ادارے میں سارے کام قوانین کے مطابق ہو رہے ہیں اور ہوئے ہیں ۔ جس میں گندم کا ٹھیکہ ہو یا ٹائروں کی خریداری کا معاملہ ہو ۔ ٹینٹ ویلج ہوسپیئر پارٹس کی خریداری یا دیگر امور ۔ادارے کے قوائد و ضوبط کے مطابق ہر کام ہوا ہے۔اس طرح کی بے بنیاد خبروں کے پس پردہ مقاصد کچھ اور ہو سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جس ادارے میں کچھ بہتر ہورہا ہو اس جانب انگلیاں اٹھتی ہیں۔کسی بدخواہ کی بے بنیاد شکایت پر ادارے سے اعلیٰ حکام نے پوچھا ضرور ہے اور ادارے کی جانب سے اصل حقائق مع ضروری دستاویزات بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔اس ادارے کی انتظامیہ نے پہلے بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے اور آئندہ بھی جب اور جہاں کہیں پیش ہوتے رہیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایک سال کے دوران نیٹکو کے کارگو بیڑے میں 10نئے جدید ٹرک شامل کئے گئے ہیں اور 10نئے ٹرک خریداری کے آخری مراحل میں ہیں ۔ ایک معروف پیڑولیم کمپنی کے تعاون سے سوست، گاہگوچ اور سکردو میں تین نئے فلینگ سٹیشنز تعمیر ہورہے ہیں۔جن میں سوست اور گاہگوچ میں تعمیر کا کام جاری ہے کچھ ماہ بعد سکردو میں بھی کام شروع ہوگا ۔اورمستقبل قریب میں مزید اضلاع میں بھی فلینگ سٹیشنزکی تعمیر کے حوالے سے حکمت عملی ہورہی ہے۔ مسافر بسوں کی کی مرمت اور تذئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔ نیٹکو سٹورز ڈیپارنمنٹ کو مزید مستحکم بنا کر نیٹکو سٹورز ڈیپارنمنٹ کوگلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے ۔ ادارے کے اندر دفتری اور اکاونٹس کے نظام کو جدید خطوط پر استور کیا گیا ہے۔مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بکنک کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کر کے بکنک کے نظام کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔آنے والے کچھ عرصے میں مسافر گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے لئے ادارے کو تیار کرنے کے سلسلے میں اگلے سال چائنا کے ساتھ برابری کی سطح پرکارگو تجارت کے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اوراس سلسلے میں چائنا کے اعلیٰ حکام سے گفت و شنید بھی ہوچکی ہے۔ پاک چائنا تجارت کے لئے مختلف اقسام کی نئی کارگو گاڑیوں کو ادارے کے سفری بیڑے میں شامل کرنے کی حکمت عملی پر بھی کام جاری ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کے تعاون سے نیٹکو کی مسافر گاڑیوں میں گلگت بلتستان کی سیاحتی امکانات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔سیاحوں کی سفری سہولیات کے حوالے سے ڈسکور جی بی کے نام سے الگ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کی سہولت کے لئے پہلے سے موجود نیٹکو ہوٹلز کے غیر فعال شعبے کو فعال بنایا جارہا ہے۔ان کے علاوہ بھی کئی طویل مدتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ بیان میں میڈیا سے گزارش کی گئی ہے کہ ادارے کہ ادارے کو بے بنیاد اور من گھڑت باتوں پر ہدف تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے اگر ادارے کے اندر ہونے والی ترقی سے بھی عوام کو روشناس کرایا جائے تو یہ ادارے اور علاقے کے لئے بہترین ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button