صحت

ضلع ہنزہ نگر میں پولیو مہم کا آغاز

 Hunza 19-01-2015 copyہنزہ نگر(اکرام نجمی) محکمہ صحت ہنزہ نگر کی جانب سے ضلع ہنزہ نگر میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے جس میں محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسین پلانے کے علاوہ مختلف سکولوں اور عوامی مقامات خاص کر ویگن اور بس کے اڈوں پر بچوں کیلئے ویکسین پلانے سلسلہ شروع کیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر حافظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ نگر کے عوام کو صحت کی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنانے کی ہم بھر پور کوشش کررہے ہیں اس سلسلے میں ضلع بھر کے ہسپتالوں کیلئے ادوات کے علاوہ خالی اسامیوں پر بھرتی اور خاص کر نمونیہ کی ویکسین کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔

کریم آباد میں موجود خواتین کیلئے مخصوص ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد کسی لیڈی ڈاکٹر کی تعینانی کیلئے محکمہ صحت کوشش کررہا ہے لیڈی ڈاکٹروں کی علاقے میں کمی کی وجہ سے فوری تعیناتی ممکن نہیں ہوسکا ہے البتہ قابل ترین میڈیکل سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button