خواتین کی خبریںسیاست

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی جانب سے شعور آگاہی اور شمولیتی پروگرام کا انعقاد

استور( بیورورپورٹ ) ضلع استور کے ہیڈ کواٹر عید گاہ میں پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی جانب سے شعور آگاہی اور شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقعے پر صوبائی وزیر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ گلگت بلتستان صوبیہ حنیف مقدم ،خواتین ونگ استور کی صدر روبیتہ ذوبیر لون سمیت سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صوبیہ حنیف مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں گلگت بلتستان میں ترقی کا پہیہ تیزی سے جا رہا ہے ہماری حکومت نے جتنے بھی التواء کے شکار پراجیکٹس تھے ان پر کام کروایا مسلم لیگ ن کی حکومت کا کام جھوٹے وعدئے اور دعوئے کرنا نہیں ہے بلکہ ہم عملاٌ کام کر کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ترقی کا دوسرانام ہے آج گلگت بلتستان بھر میں جگہ جگہ ترقیاتی پراجیکٹس جاری ہیں جگہ جگہ سٹرکیں تعمیر ہو رہی ہے الحمد اللہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کو مزید ترقی کی راہ میں گامزن کرینگے۔

انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ عیدگاہ میں ایک وکیشنل سنٹر مستقل بنیادوں پر بنایا جائے گا اور اس سنٹر میں خواتین سلائی اور کڑاہی کے کام سکھ ینگے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کو فعال بنانے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم لوگ جگہ جگہ جا کر اس طرح خواتین کے پروگرام کا انعقاد کروا رہے ہیں جس سے ن لیگ شعبہ خواتین ونگ میں خواتین شامل ہو جائیں اور اور صیح طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تنظمیں بنا سکے اس سے پہلے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ پر بلکل بھی کام نہیں ہوا تھا مگر انشا اللہ مزید ایک سال کے اند ر اندر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا کیونکہ مسلم لیگ ن اک جمہوری پارٹی ہے تنظیم سازی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ہر کارکن سے مشاورت کے بعد بناینگے۔

خواتین ونگ استور کی صدر روبیتہ ذوبیر لون نے کہا کہ استور میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ کے ترقیاتی کام کروائے ہیں استور ویلی روڈ استوری عوام کے لئے اہم ایشوء تھا جس پر ہماری حکومت خاص طور پر ہمارئے منتخب ممبران نے بڑی کوشش کر کے استور ویلی روڈ میں پہلا فیز میں کام شروع کروایا جبکہ اسی کا دوسرا فیز کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں استور ویلی روڈ کے بننے سے استوری عوام کی معشیت بدل جائے اسی طرح عید گاہ میں واٹر سپلائی کا شدید بحران تھا لیکن اس مسلہ کو مند نظر رکھتے ہوئے ہمارئے منتخب ممبران نے کام کیا اور آج ہیڈ کواٹر ایریا میں پانی کا بحران مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اسی طرح استور میں اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس کے ایک سفر جاری ہے وی کبھی ختم نہیں ہوگا ۔

اس موقعے پر تقریب سے دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button