سیاست

صوبائی حکومت آئینی حقوق، ٹیکس ایشو، منرل پالیسی سمیت دیگرمسائل کو وفاق سے حل کرانے میں ناکام ہوچکی ہے، سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن

گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات محمد شریف نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق جی بی میں ٹیکس غیر قانونی و غیر آئینی ہے جب تک اس علاقے کو پاکستان کے آئین میں شامل نہیں کیا جائے گا تب تک گلگت بلتستان کے عوام ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہے اور اس اہم ایشو پر تحریک انصاف نے نظر رکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومت کے عوامی مفادات کے خلاف اٹھائی جانے والے اقدامات پر متحریک کرکے اس غیرقانونی اقدام پر بھرپور احتجاج کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی آئینی حقوق، ٹیکس ایشو، منرلز پالیسی سمیت دیگرمسائل کو وفاق سے حل کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ممبران کونسل جو گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کی وفاق میں نمائندگی کررہے ہیں صرف اپنے مراعات لینے ،پروٹوکو کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور انہی مراعات کے خاطر انہوں نے بغیر دیکھے ٹیکس کے ایشو اور منرلز پالیسی پر دستخط کئے ہیں جن کو تاریخ میں برُ ے الفاظ میں یاد کیا جائے گا اور آنے والی نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے ۔محمد شریف نیکہا کہ صوبائی وزراء کے پاس صرف گاڑی پر لہرانے کیلئے جھنڈا ہے سب کام بیورکریسی کررہی ہے ان کے پساس وزارتیں صرف نام کیلئے ہیں اور وزراء سیکریٹریوں کے سامنے بے بس اور ان پر ان کی گرفت کمزور ہونے کے باعث سیاح و سفید کے مالک بیورو کریٹس ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button