خبریں

استور میں عید میلادالنبیﷺ عاشقان رسول نے انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے ساتھ منایا

استور(سبخان سہیل) ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی عید میلادالنبیﷺ عاشقان رسول نے انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا ۔ جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں رٹو، ناصر آباد، چھوگام، دادوجھیل،آحمد آباد ، گریکے، بولن سمیت دیگر کئں مقامات سے جلوس بر آمد ہوئے، تمام جلوس گوریکوٹ میں ہائی سکول کے گراونڈ میں جمع ہوئے جہاں پر عاشقان رسول نے حمد و نعت، کے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالقادر نے کہا کہ آج کا دن پوری انسانیت کے لیے باعث خوشی اور باعث رحمت ہے۔ آج کے دن کی توسط سے میں اعلان کرتا ہوں ہم سب بحثیت اانسان اور بحثیت مسلمان ایک ہیں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ہمارے نبی کی دین اسلام اسی بات کا درس دیتی ہے ۔ ہمیں دوسروں کی باتوں کو سننے کے بجائے آپس میں یکجا ہوکر اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کی تقریب سے علامہ مفتی عبدالروف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار دوجہاں حضرت محمد ﷺ جب دنیا میں آئے تو ہر طرف اندھیرا تھا۔ آپ کے تشریف لانے کے بعد کفر کا خاتمہ ہوا اور اسلام کا بول بالا ہوا۔ ہر طرف نور ہی نور پھیلنے لگا۔ آج کے دن پوری انسانیت جشن عید میلادالنبیﷺ منا رہی ہے۔ میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو اور انسانوں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

تقریب سے مفتی اسمائیل، مولانا ندیم احمد، فضلاحمد اوراورنگ زیب ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر استور امن کمیٹی کے ممبران ،اسسٹنٹ کمشنر زید احمد، ڈی ایس پی محمد شرین سمیت دیگر سرکاری آفیسران اور عوامی نمائنیدوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے جشن عید میلادالنبیﷺ کی تقریب میں شرکت کیا۔

استور انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے۔۔ جلوس میں شریک لوگوں میں لنگر بھی تقسم کیا گیا ۔بعد ازاں مولانا بشیر آحمد کی سربراہی میں گوریکوٹ سے رٹو تک با قاعدہ ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں گاڑیاں، موٹر سائکل،اور ہزاروں کی تعدا د میں عاشقان رسول شامل تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button