خبریں

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

شگر(عابدشگری) پیغمبراکرم ﷺکی اس دنیا میں آمد اس کائنات کیلئے باعث رحمت اور فخر ہے۔ آپ کی آمد سے دنیا جہل کی اندھیرے سے روشنی کی طرف گامزن ہوئے۔اگر مسلمان حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائے اور اپنے درمیان اختلافات کو ختم کریں تو ہم نہ صرف دنیا میں سرخرو ہونگے بلکہ آخرت بھی سنور جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،پرنسپل نثار حسین اور دیگر نے کہا۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سلسلے میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے سکول کی بچیوں نے اسوہ حسنہ رسول اکرم پر تقاریر پیش کئے جبکہ نبی اکرم ﷺ کی حضور میں نعت کی نذرانہ اقدس بھی پیش کیا۔جبکہ اسوہ رسول سے متعلق کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کو اللہ التعالی نے پوری جہاں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ۔آپ ﷺ کی ولادت سے کعبے میں رکھے ہوئے بت سرنگون ہوگئے۔آپ ﷺ میں تمام نبیوں کی خوبیاں پائی جاتی تھی۔ آپ نے اسلام کی تبلیغ کیلئے صعوبتیں برداشت کئے لیکن کبھی امت کیلئے بددعا نہیں کی۔ہمیں بحیثیت مسلمان حضور اکرم ﷺ کی زندگی اور اسوہ حسنہ پر عمل پیر اہونے کی ضرورت ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button