خبریں

کمیٹی پہ کمیٹی، کھرمنگ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر کہاں بنے گا حکومت فیصلہ نہ کرسکی ایک اور کمیٹی سامنے آگئی ۔

کھرمنگ (سرور حسین سکندرسے) کمیٹی پہ کمیٹی کھرمنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ حل کرنے میں حکومت ناکام عوام میں دن بدن تشویش بڑھتی جارہی ہے ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ آئے روز سلجھنے کے بجائے الجھ رہے ہیں
زرائع کے مطابق کمشنر کی سربراہی میں بنی ہوئی کمیٹی کی ناکامی کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایک اور کمیٹی بنائی ہے جن میں متوقع طور وزیر اطلاعات اقبال حسن سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد سینئیر وزیر حاجی اکبر تابان شامل ہونگے کمیٹی عوامی رائے اور متوازن جگہ کو دیکھ کر ضلعی ہیڈ کوارٹر کا حتمی فیصلہ کریگی

عوامی حلقوں کی طرفسے بار بار کمیٹیاں بناکر وقت ضائع کرنے پر حکومت کو آرے ہاتھوں لے لیا ہے وزیر اعلیٰ سے جلد ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ حل کرکے زمینوں کے عوض معاوضو ں کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

واضح رہے کہ کمشنر بلتستان عاصم ایوب کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں وزیر اخلاق رکن کونسل سید محن صدر مسلم لیگ کھرمنگ اور سابق ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین شامل تھے جن کی سفارشات میں معاوضو ں ادائیگی شامل نہیں تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button