خبریں

گلگت بلتستان کے سپیشل افراد کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں، وزیر اعلی

اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ سرکاری ملازمتوں میں معذوروں کے کوٹے کو یقینی بناتے ہوئے گلگت بلتستان کے سپیشل افراد کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں اور تمام سرکاری عمارتوں میں معذور افراد کے لئے آنے اور جانے کے راستوں کی تعمیر بھی یقینی بنائی جائے ۔

وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت اور سکردو میں معذور افراد کے لئے سپیشل سنٹر ز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اسی طرح نہ صرف تمام اضلاع میں سپیشل سنٹرز کا قیام عمل میں لائیں گے بلکہ معذور افراد کے لئے روزگار،تعلیم اور صحت کے لئے بھی عملی اقدامات کریں گے ،معذور افراد کی فہرستیں مکمل ہونے کے بعد ان کے لئے حکومت انقلابی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،

وزیر اعلی نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ معذوروں نے کھیل، فنون، ادب، شہری تنظیموں، سیاست و کاروباراور زندگی کے ہر میدان میں اعلی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے و عزم و ارادے کی مثال قائم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ” بدلنے والے حالات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری محکموں، سول سوسائٹیز اور کاروباری حلقوں کو شانہ بشانہ ہوتے ہوئے معذوروں کے لیے مزیدآسانیوں کے امکانات فراہم کرنے ہوں گے، ان افراد کو مزید خوشحال بنانے کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔” معذوری ایک سماجی مسئلہ ہے۔معذوروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنا حکومت کے اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارا سماج معذور افراد کو احترام اور قابل احترام مقام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے سپیشل افراد کو کا آمد شہری بنائے ،معذور افراد کی دیکھ بھال ،تعلیم اور صحت کی زمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے پر بھی عائد ہوتی ہے لہذا معاشرہ بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ماضی میں حکومتی سطح پر سپیشل افراد کے مسائل کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے گئے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت معذور افراد کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button