سیاست

پیپلز پارٹی سب ڈویژن گوجال کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی سب ڈویثرن گوجال ہنزہ کے کابینہ کا اعلان کر دیافضل ربانی ساکن سوست سب ڈویثرن گوجال ہنزہ کے صدر جبکہ سید جان ساکن گلمت جنرل سیکرٹری ہونگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ سیکرٹریٹ صدر ظہور کریم ایڈو کیٹ کے زیر دستخطی سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق فضل ربانی صدر جبکہ بلبل جان سینئر نائب صدر اور ،امتیاز علی ، حکایات شاہ ، گمبری خان نائب صدر منتخب ہو گئے۔ کابینہ میں سید جان جنرل سیکرٹری ، رحمت شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، شجاعت علی فنانس سکرٹری، رحیم اللہ انفارمیشن سیکرٹری ، شاہ مکین ، علی امان ، گال امان ، الفت شاہ، رحیم گوہر ، محمد پناہ ، فضل کریم ، نظر کریم، موسی شمشالی ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہنزہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مقبولیت روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انشاللہ بہت جلد ایسے ناراض جیالے پارٹی میں واپس آئے گے اور علاقے کے عوام میں درپیش مسائل کو بھر پور انداز میں حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اج سب ڈویثرن گوجال ہنزہ کے کابینہ کا اعلان کیا اور انشاللہ آئندہ چند دنوں میں سب ڈویثرن شناکی کا بینہ کا بھی اعلان کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button