خبریںصحت

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے اب تک 500 سے زائد چلنے پھرنے سے معذور فراد میں وہیل چیئرز تقسیم کئے ہیں

گلگت (پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان صوبے بھر میں چلنے پھرنے سے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کریگی، خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں، معاشرے کے ان افراد کیلئے بھر پور کردار ادا کرتے رہینگے، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹر ی الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان زینت شاہ نے معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان گزشتہ 7 سالو ں سے گلگت بلتستان میں اپنے سات شعبوں ( ڈیزاسٹر منجمنٹ پروگرام، ہیلتھ پروگرام ، آرفن کئیر پروگرام ، مواخات پروگرام ، ایجوکیشن پروگرام، کلین واٹر پروگرام اور سماجی خدمات کے پروگرام ) کے ذریعے بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت پرکوشاں ہے ۔ ان شعبوں کے ذریعے الخدمت فاونڈیشن نے 1 لاکھ 60 ہزار افراد کو مستفید کیا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے اب تک 500 سے زائد چلنے پھرنے سے معذور فراد میں وہیل چیئرز تقسیم کئے ہیں، اوراگر ہمیں گلگت بلتستان کے کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کا تعاون رہا تو اگلے سال ہمارا پلان ہے کہ ہم پورے گلگت بلتستان میں جتنے بھی چلنے پھرنے سے معذور افراد ہیں ان سب میں وہیل چیئر ز تقسیم کرینگے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ معذور افراد کے فلاھ و بہبود کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button