خبریںمعیشت

غذد: اے ٹی ایم پیسوں سے خالی، صارفین کو کیش کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا

غذد (دردانہ شیر) غذد کے اے ٹی ایم پیسوں سے خالی صارفین کو کیش کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا۔ بعض بنکوں کے اے ٹی ایم ایک عرصے سے خراب، سرکاری ملازمین 4 دسمبر کو بھی اے ٹی ایم سے پیسے نہیں نکال سکے۔ دوسری طرف بنکوں میں کیش ختم ہونے سے بنک صارفین نے سٹیٹ بینک کے اعلی حکام سے متعلقہ بنکوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر بنکوں کے اے ٹی ایم خراب اور جو ٹھیک ہیں ان میں کیش ختم ہونے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حقدار بھی روز بنکوں کا چکر لگاتے مگر کیش نہ ملنے سے شام کو مایوس گھر لوٹ جاتے ہیں۔ ایک طرف شدید سردی اوپر سے صارفین کا بنکوں کے باہر لائنوں سے صارفین ذہنی مریض بن گئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button