چترال

چترال میں بلدیاتی ممبران کی حلف برداری کی تقاریب

DSC03028

چترال ( بشیر حسین آزاد) ضلع چترال کے 1051بلدیاتی ممبران سے اُن کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسران نے ہفتے کے روز حلف لیا ۔ ممبران کی کثیر تعداد اور محدود جگہ کے باعث حلف برداری کی تقریبات مرحلہ وار انجام دیے گئے ۔ زیادہ تر ممبراں اور مہمانوں کو نشست کی عدم دستیابی کا سامنا رہا ۔ تقریبات میں کونسلر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ٹاؤن ہال چترال میں ریٹرننگ آفیسر مظہر علی شاہ اور ریٹرننگ آفیسر حافظ محمد سعد نواز قیصرانی نے بالترتیب چترال ون ،چترال ٹو اور کوہ ودنین کے مردو خواتین ممبران ناظمین ، نائب ظمین سے حلف لیا ۔ اسی طرح اڈٹ لاج دنین میں گرم چشمہ ، کریم آباد اور لٹکوہ کے ممبران سے ریٹرننگ آفیسر افسر علی خان نے اور کامرس کالج ہال میں یوسی بروز اور ایون کے ممبران ، ناظمین سے ریٹرننگ آفیسر عبدالاکرم نے حلف لیا ۔ گرم چشمہ کے ممبران کی تقریب میں ایم پی اے چترال سلیم خان بھی موجود تھے ۔ حلف برداری کی دیگر تقریبات تحصیل کونسل آفس بونی اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دروش میں انجام پائے ۔ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور نامزد ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کا نامزد امیدوار برائے ضلعی ناظم مولانا عبدالرحمن نے حلف لیا ۔حلف لیتے وقت ٹاون ہال چترال کھچا کھچ برا ہوا تھا ۔ اور ممبران کا ایک جم غفیر موجود تھا۔ حلف اُٹھاتے ہی ویلج کونسل کے ممبران ، ناظمین ،نائب ناظمین، مخصوص سیٹوں پر آئے ہوئے اور تحصیل و ڈسٹرکٹ کے ممبران کی حلف برداری مکمل ہو گئی ہے ۔ جبکہ ضلع کونسل کے ناظم و نائب ناظم اور تحصیل کونسل کے ناظمین کی حلف برداری متعلقہ عہدوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد آج کی جائے گی ۔پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی بلدیاتی نمایندوں کی سب سے بڑی تعداد تھی ۔ ریٹرننگ آفیسر ز نے اپنے عہدوں کی پاسداری کرنے ، حکومت پاکستان سے وفاداری ،قومی و اجتماعی مفادات کو ترجیح دینے ،اور فنڈ کو دیانتدارانہ طریقے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے احکامات کی پیروی کا حلف لیا ۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button