خبریں

شگر: وزیر محمد نسیم دوسری بار بلامقابلہ بازارکمیٹی شگر کا صدر منتخب

شگر(نامہ نگار) بازار کمیٹی شگر کی انتخابات ،وزیر محمدنسیم دوسری بار بلامقابلہ بازارکمیٹی شگر کا صدر منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں کسی دوسری امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کی۔شگر بازار کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ریسٹ ہاؤس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں کاروباری افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں بازار کمیٹی کی دو سا ل مکمل ہونے کے بعد نئی عہدیداراں کیلئے انتخابات کا اعلان کیا گیا۔تاہم صدر کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کی۔ جس کے بعد تمام ممبران کی پرزور اسرار پر وزیر نسیم دوبارہ صدارتی امیدوار بن گئی۔اور بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔انہوں نے دوسری بار صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر کے دکانداروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔اور دکانداروں کی مسائل حل کرنے کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو برؤکار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوزائید ضلع شگر کی کارواباری طبقے کی بہتری اور شگر بازار کو سیاحوں کیلئے دلچسپی بڑھانے خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور بہتر صفائی کیلئے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے حالیہ ٹیکس کے خلاف بھروپور عوامی طاقت اور ساتھ دینے پر شگر کے دکانداروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے کابینہ کا بھی اعلان کردیا گیا۔ جس کے مطابق سید یٰسین کو جنرل سیکریٹری ، محمدبشارت نائب صدر،ظہیر عباس سیکریٹری اطلاعات،حاجی نثار سیکریٹری فنانس ہونگے جبکہ رجب علی،حاجی محمد حسن،اشرف حسین کور کمیٹی کے ممبرزہونگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button