کھیل

جشن آزادی پولو کپ ٹورنامنٹ چلاس کی ٹیم نے ہڈور کلب کو دو کے مقابلے میں ۹ گول سے شکست دی

چلاس (سپورٹس رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی پولو کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ تھے ،جبکہ میر محفل ایس ایس پی دیامر رائے اجمل تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر نے کہا کہ پولو کا کھیل انتہائی دلچسپ اور شائقین کا پسندیدہ کھیل ہوتا ہے اس کھیل میں حوصلہ اور برداشت کا ہونا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے لوگ پولو کو بہت پسند کرتے ہیں ،ضلعی انتظامیہ دیامر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی ۔

اس سے قبل پولو کا فائنل میچ چلاس اور ہڈور کلب کے مابین کھیلا گیا ،شروع میں دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم بعد ازاں چلاس کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اختتام تک ہڈور کلب کو دو کے مقابلے میں ۹ گول سے بدترین شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے آخر میں مہمان خصوصی و دیگر نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے پر چلاس ٹیم کے کھلاڑی صدام کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button