خبریںماحول

نگر: ڈپٹی کمشنرکی صدارت فارسٹ کنزرویشن کے حوالے سے اہم اجلاس ،جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے پالسی تشکیل

نگر(پ۔ر) ڈپٹی کمشنرکی صدارت میں فارسٹ کنزرویشن کے حوالے سے اہم اجلاس ،جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے پالسی تشکیل دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ نگر نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں DFOنگرACنگرچیئرمین LSOاوردیگر عمائدین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نگر نے علاقہ عمائدین کو گپہ ویلی روڈ کی تعمیر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ تعمیر کرکے ایک مثال قائم کی ہے جوکہ مبارک باد کے مستحق ہے۔ انشاء اللہ اس سال روڈ تعمیر ہونے سے گپہ ویلی اور قرب و جوار کے علاقوں سیاحوں کی تعداد بڑھی گی۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے مزید کہا کہ اب سب سےبڑا مسئلہ سامنے آسکتا ہے وہ جنگلات کے بے دریغ کٹاو کو نہ روکا تو شائد ہم گپہ ویلی کا قدرتی حسن کو برقرار نہ رکھ سکیں گے جس کیوجہ سے سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لیے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے گپہ ویلی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نگر نے DFOنگر اور دیگر عمائدین وشرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ہی سے شینبر ویلی کیلئے کمیونٹی کنزرویشن کے حوالے سے اپنی پالیسی تشکیل دیں اور جمعہ کے روز اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریں تاکہ اس پر عملدرآمد کریا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور انشاء اللہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں شریک DFOنگر اور دیگر شرکاء نے ڈپٹی کمشنر نگر کے اقدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگلات کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے اور انشاء اللہ وہ پوری عوام کو اس کام میں شامل کر کے یقینی بنائیں گے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ازخود قانون کے حوالہ کریں گے اور ایسے افراد کو کسی بھی طرح حمایت نہیں کریں گے۔

DFOصابر حسین نے کہا کہ ہفتے کے روز کمیونٹی کنزرویشن کے حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اسکی منظوری کے بعد جنگلات کے بے دریغ کٹائی کو روکنے کیلئے فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button