Jun 19, 2019 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on سیاحوںکی حفاظت کےلئے بابوسر روڑپر ٹوراِزم پولیس اور رضاکار فورس کے جوان تعینات
چلاس( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بابوسر روڈ پر سیاحوں کی تحفظ اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازم پولیس اور رضاکار فورس تعینات کر دیا گیا۔انسپکٹر جزل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی دیامر عمران کھوکھر نے بابوسر روڈ پر دیامر کے حدود میں 7پولیس چیک پوسٹ قائم کرکے مختلف پوائنٹس پر 40سے زائد ٹوریسٹ فورس اور 70سے زائد قومی رضاکار فورس کی ڈیوٹی لگا دی۔ایس پی دیامر نے منگل کے روز تھک بابوسر کا خصوصی دورہ کیا اور علاقے میں مختلف مقامات پر مقامی لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور بابوسر روڈ پر گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کے مسائل بھی دریافت کیئے۔ایس پی دیامر عمران کھوکھر نے بابوسر کے مقام پر عمائدین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابوسر روڈ پر مقامی لوگوں کے تعاون سے سیاحت کی فروغ سیاحوں کی تحفظ کیلئے سیکورٹی کے مربوط انتظامات کیئے گئے ہیں۔دیامر پولیس لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے علاقے میں سیاحت کے فروغ اور جرائم و غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، آئی جی پی ثناء اللہ عباسی کے ویژن کے مطابق اس علاقے کا پوٹنشل مثبت سمتوں کی طرف گامزن کرتے ہوئے دیامر کے گمنام سیاحتی گوشوں تک سیاحوں کو رسائی دے کر یہاں کی سیاحت کو پروان چڑھائیں گے اور اس علاقے سے غربت کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کا قابل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سیاحت کے شعبے میں انقلابی ترقی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تھک بابوسر کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں وہ ماضی کی طرح اس سال بھی بابوسر روڈ پر سیاحوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، یہاں کی عوام اسی تسلسل کیساتھ پولیس کے شانہ بشانہ سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے تو اس علاقے کا آگے شاندار مستقبل انتظار کررہا ہے۔ایس پی دیامر نے مزید کہا کہ تھک بابوسر قومی رضاکار فورس کی کارکردگی بہتر ہے اور یہ سلسلہ اسی جوش و جذبے کیساتھ جاری رہا تو پولیس ان جوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کرے گی اور ان کے تمام مسائل حل کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی۔بابوسر ٹاپ پر ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے سیاحوں نے پولیس اور مقامی رضاکاروں کے اخلاق اور پیار و خلوص سے متاثر ہوکر پولیس اور رضاکار فورس کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، بابوسر ٹاپ پر پولیس کی مخلصانہ ہمدردی اور فرائض کی بہترین انجام دہی کو دیکھ کر سیاح ایس پی دیامر کیساتھ گھل مل گئے اور سلفیاں نکال کر دیامر پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔۔۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم