کالمز
خوش آمدید پرنس کریم آغا خان


دیہاتوں میں اپنی زندگی گزارنے والے باسیوں کو مہمان نواز اور انسانوں کی قدر وقیمت کرنے والا انسان کے طور پر خلق کیئےہیں ۔یہاں ہر سال ملک کے دیگر شہروں سے لاکھوں اور دیگر مختلف ممالک سے ہزاروں لوگ اس خطے میں آتےہیں اور یہاں کے باسیوں کو خدمت کا موقع دیتے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے گلگت بلتستان آنےوالوں کو اھلاً وسھلاً مرحباً کہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ اگر دیکھا جائے تو ملک کے دیگر شہروں میں بسنےوالے شہریوں سے نہ صرف مہمان نوازی کے لحاظ سے آگے ہیں بلکہ ہر فیلڈ میں یہاں کے باسی اپنی قابلیت اور ذہانت کا لوہا نہ صرف ملکی سطح پرمنواچکے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کارکردگی دکھا چکےہیں۔ یہاں کے لوگ چاہے، تعلیمی میدان میں ہو یا مہارت کے میدان میں ہر لحاظ سے دیگر شہروں کے باسیوں سے آگے ہیں۔