خبریں

چلاس: امریکی صدر کی جانب یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

چلاس(مجیب الرحمان) امریکی صدر کی جانب یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کی کال پر چلاس شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے امریکہ اسرائیل مخالف،جبکہ فلسطین کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلیاں صدیق اکبرؓ چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئیں۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا عبدالمحیط،مولانا وکیل شاہ،مولانا عبدالغیاث توحیدی،شبیر احمد قریشی،الحاج آدم شاہ،بشیر احمد قریشی و دیگر نے امریکی صدر کے حالیہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اور اسے دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش قرار دی۔اور کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سر پرستی کر کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔حکومت پاکستان فوری طور پر امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دے۔کوئی بھی مسلمان قبلہ اول کی بے حرمتی اور تقدس کی پامالی برداشت نہیں کر سکتا ہے۔نہ ہی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ قبول کر سکتا ہے۔ٹرمپ نے اسلام دشمنی کا کھل کر اعلان کیا ہے۔مسلم ممالک مل کر امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔اور ہر طرح کے سفارتی تعلقات ختم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کو فروغ دینے والا امریکہ دوسروں کو دہشتگرد کہہ رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کے اقدام اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button