خبریں

چلاس: سنگچل داس ایشو کو حکومتی سطح پر عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔ثوبیہ جبین مقدم

چلاس(مجیب الرحمان) سنگچل داس ایشو کو حکومتی سطح پر عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔ عوامی جائز مطالبات کی خاطر ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں۔عوام پر امن رہیں اور صبر کا دامن ہر گز نہ چھوڑیں،جلد ہی دیامر کا دورہ کر کے ایشو ز کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھاؤں گی۔ انتظامیہ اور گوہر آباد کے عوام مسئلے کو مزید پیچیدہ نہ بنائیں۔ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی امنگوں کا احترام کرے ۔انتظامیہ اور عوام کے مابین پل کا کردار ادا کر کے جلد ہی مسئلے کا مستقل حل نکالوں گی۔پہلے بھی اس طرح کا ایشو سامنے آیا تھا اس وقت بھی حل نکال لیا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ترقی و بہبود نسواں وامور نوجوانان ثوبیہ جبین مقدم نے میڈیا کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوششوں اور کمشنر دیامر کی خصوصی محنت و لگن اور فرض شناسی کی بدولت دیامر میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے۔ہر طرف صدیوں سے مردہ پڑی سکیموں میں دوبارہ جان آگئی ہے۔اور ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے جا رہی ہیں۔اور ایک غریب شہری کو بھی اس کا فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔کمشنر سید عبدالوحید شاہ جیسے آفیسران پر فخر ہے۔صوبائی حکومت ایسے ایماندار دیانتدار اور میرٹ کو یقینی بنانے والے آفیسران کی پشت پر کھڑی ہے۔ہر اچھے کام کرنے والے آفیسران کو صوبائی حکومت مکمل طور پر فیسیلٹیٹ کررہی ہے۔ کمشنر دیامر کے خلاف بولنے والے اپنی مفاد کا سوچ رہے ہیں۔دیامر کا ہر فرد کمشنر کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔نہ صرف صوبائی حکومت پوری دیامر کی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔امید ہے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیامر کا نقشہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔ٹھیکداروں کے ساتھ کسی کی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔نہ ہی انہیں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، ترقیاتی سکیموں کی مد میں عوامی پیسے کھا کر کام چوری کرنے والوں کو نکیل ڈالنے کے لئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔چھپ کر جان بچانے کا وقت گزر چکا ہے۔اپنی اپنی سکیموں کو مکمل کروا کر عام آدمی کو فائدہ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گیس بنگہ نالے کی سڑک کا کام ٹھیکے کے مطابق نہیں کروایا گیا۔سڑک کی چوڑائی کم کی گئی ہے۔حالانکہ سکیم کے مطابق سولہ فٹ چوڑائی ہونی چاہیئے تھی۔اس سکیم کی بھی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف انکوائری کروا کے عوامی منصوبے کو دوبارہ مکمل کروایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button