جرائمخبریں

تانگیر سےسنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

چلاس(بیوروچیف) دیامر پولیس کی تانگیر ویلی میں کامیاب کاروائی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔ مجرم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ ہیڈ منی بھی مقرر تھا۔

تانگیر لرک میں ڈی ایس پی امیراللہ خان اور ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور کی قیادت میں تانگیر پولیس کے جوانوں نے جی بی سپیشل برانچ کی مخبری پر لرک میں چھاپہ مارا۔اس دوران مختلف مقدمات 15/13/302,5/13/302,19/4/224/225/353/186 میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم فضل اللہ ولد مولوی عبدالحلیم ساکن لرک تانگیر کو گرفتار کر کے چلاس سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا گیا ہے.

ایس ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمداجمل نے چلاس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لئے دیامر پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔آئی جی پی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اور اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں آفیسروں اورجوانوں کی بہادری قابل ستائش ہے۔انہوں نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی اور پچیس ہزار روپے نقدی انعام سے بھی نوازا۔

چلاس(بیوروچیف)ڈرگ انسپکشن ٹیم کی تانگیر ویلی میں کاروائی دومیڈیکل سٹوروں سے بغیر وارنٹی اور دو میڈیکل سٹورز سےایکسپائر ادویات برآمد کر لی گئی ۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم خان نے ٹیم کے ہمراہ تانگیر ویلی کے میڈیکل سٹوروں کی انسپکشن کرتے ہوئے ادویات کی جانچ پڑتال کی۔اس دوران دو میڈیکل سٹوروں سے بغیر بل وارنٹی جبکہ دو سٹوروں سے ایکسپائر ادویات برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا۔اس دوران ڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی ادویات کا کیس ڈرگ کورٹ بھیج دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے زیادتی کی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انسانی جانوں سے زیادتی کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تصاویر کیپشن۔تانگیر سے گرفتار اشتہاری مجرم پولیس کی حراست میں ہے۔
۔چلاس۔ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم تانگیر میں ادویات کی انسپکشن کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button