خبریں

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کی جانب سے اسماعیلی برادری کی معاونت کے لیے اسکاوٹنگ ،میڈیکل اور سبیل کیمپز کا اہتمام کیا گیا

گلگت (پ۔ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے مختلف راستوں پر اسماعیلی برادری کی معاونت اور خدمت کے لیے اسکاوٹنگ ،میڈیکل اور سبیل کیمپز کا اہتمام کیا گیا تا کہ دیدار کے لیے جانے والے برادران کی ممکنہ سہولت دی جا سکے۔ہم برنس کریم آغا خان کو گلگت بلتستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے رکن ذیلی نظارت برادر مشتاق حسین مسلم نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیلی برادری کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے امامیہ اسکاوٹس نے ٹریفک اور دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے KKHاور یاسین میں کام کا آغاز کر دیا ہے جو دو دن تک جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ااآئی ایس او پاکستان اپنی وجود سے آج تک اتحاد بین المسلین اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر معاشرے میں عملی کام میں سرگرم عمل ہیں۔

پرنس کریم آغا خان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور اگلگت بلتستان کے لیے ان کی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں۔ ہمارا اہداف میں سے ایک اہم ہدف یہ ہے کہ ہم نوجوانوں کی اس انداز میں فکری تربیت کرے جو معاشرے میں بین المسالک ہم آہنگی کے لیے ذمینہ سازی کر سکے ۔آئی ایس او پاکستان کا ہر جوان اتحاد امت کا داعی ہے جو معاشرے میں اتحاد و وحدت کی فروغ کے لیے عملی اقدامات کے میدان میں صف اول میں کھڑے ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کی استقبال کو شاندار بنانے کے لیے آئی ایس او گلگت ڈویژن اسماعیلی برادری کے ساتھ بھر پور ساتھ دے رہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button