خبریںچترال

چترال: بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ بنانے کے خلاف جے آئی چترال کا احتجاجی جلسے اور ریلی کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد) بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ بنانے کے خلاف چترال میں جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ کے قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا جس کے تحت1928کے بعدمفتوحہ علاقے کا تصور ختم کردیا گیا ہے اورفلسطین ایک جابرانہ قبضے کی وجہ سے ایک مقبوضہ علاقہ قرار پایا ہے۔

اُنہوں نے امریکہ کی طر ف سے بیت المقد س کو اسرائیل کو دینے اور وہاں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام کو بین الاقومی قانون کے خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اوربیت لمقدس کو مسلمانوں کے حقیقی دل کی دھڑکن گردانتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی۔

مقررین نے قراداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد امریکی سفارت خانے کو بندکرکے امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔اُنہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں اُس وقت تک احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھے گی جب تک ڈونلڈ ٹرمپ اپنا بیان واپس نہیں لیتے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button