خبریںصحت

چلاس: واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چلاس: واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ دو روزہ کیمپ کا افتتاح کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ نے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک ، جنرل منیجر واپڈا نواز بٹ ، واپڈا میڈیکل سروسز کے انچارج سمیت عمائدین شہر اور ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔ آئی میڈیکل کیمپ کے دوران آنکھوں کے مرض میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کا علاج اور ضرورت کے مطابق آپریشن کئیے جائیں گے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فری آئی میڈیکل کیمپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے اس اقدام سے آنکھوں کے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ واپڈا چلاس میں ایک جدید ہسپتال اور سکول تعمیر کرے ۔ آئی میڈیکل کیمپ میں گلگت بلتستان کے مایہ ناز آئی سرجن ڈاکٹر جاوید الرحمن مریضوں کا طبی معائنہ کریں گے؛

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے واپڈا کی تعاون سے لگایا گیا فری آئی کیمپ کے انعقاد کو خوش کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا چلاس میں متاثرین ڈیم کی بہتر تعلیم اور صحت کیلئے مزید اقدامات کرے اور صحت اور تعلیم کے دو اعلی ادارے بھی قائم کرے تاکہ یہاں کے لوگ گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم سے مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا چلاس ہسپتال کو مزید سہولیات فراہم کرے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم واپڈا نواز بٹ نے کہا کہ متاثرین دیامر ڈیم کی قربانیاں بے مثال ہیں ،واپڈا متاثرین ڈیم کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے ،چلاس ہسپتال میں ٹراما سینٹر بنایا جائیگا ۔

تقریب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشہ ڈیم نواز بٹ ، چیف انجینئر دیامر بھاشہ ڈیم ، ڈی ایچ او مبین ،ڈاکٹر جاوید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button