سیاست

مہدی شاہ دور سے زیادہ کرپشن اس وقت ہو رہی ہے، فتح اللہ خان

گلگت (خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے پیسوں کی کرپشن کرتے تھے جبکہ ن لیگ والے مالی اور اخلاقی طور پر کرپٹ لوگ ہیں۔ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی 21یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس دن کا منانے کا مقصد عمران خان کی نظریات پر چلتے ہوئے پورے ملک میں انصاف کا نظام لانا ہے ،امیر اور غریب میں فرق کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام کرپشن کا بول بالا ہے ،مہدی شاہ دور سے دوگنا کرپشن اس دور میں ہورہا ہے اور حفیظ الرحمن اپنے چار ٹھیکیداروں کے ذریعہ ٹھیکے دے کر اب تک کمیشن کی مد میں ایک ارب سے زائد روپے کماچکے ہیں  اور دیامر ڈیم میں کرپشن کرکے 20کروڈ روپے کمائے ہیں۔ گلگت بلتستان کے ہر ادارے میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے کبھی بھی سیاسی بن کر سیاست نہیں کہ ہے بلکہ انہوں نے اقتدار میں آنے کے لئے مذہبی و علاقائی کارڑ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری غلطی تھی کہ میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوا تھا اور یہ میری تاریخ کے بد ترین دن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ PTIکا نارض گروپ مسلم لیگ ن کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں اور ان لوگوں نے راجہ جلال اور صوبائی قیات کے خلاف بیان دے کر ان کا ایجنٹ ہونے کا ٹھوس ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا مجھے عمران خان نے عہدہ دیا ہے۔ کوئی کر سکتا ہے تو عمران خان کے پاس جائے اور ان سے اس کی شکایات کریں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان تحریک انصاف میں آپس کی ناراضگیوں کی وجہ سے کرپٹ ترین پارٹی پی پی پی فائدہ اٹھارہی ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنماء پی ٹی آئی پروفیسر غلام محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی رہنماء کو اس ملک کی فکر ہے تو وہ عمران خان ہے اور ہم انصاف کی تلاش میں اس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور ہمیں متحد ہو کر اس پارٹی کو اور عمران خان کے نظریات کو اگے لے جانے کی ضرورت ہے ۔

سابقہ امیدوار قانون ساز اسمبلی عزیز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بویا ہوا پودا اور وقتاً فوقتاً آبیاری کی وجہ سے بننے والے پھل کو صوبائی قائدین کی غفلت کی وجہ سے پیپلزپارٹی والے کیش کروارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد ملک کا وزیراعظم پوری دنیا میں برہنہ ہوچکے ہیں اور پیسوں کی وجہ سے وہ اس عہدے کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔تقریب سے نمبردار کریم اللہ خان و دیگر نے بھی خطاب کی ۔تقریب میں کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button