خبریں

سانحہ اے پی ایس پاکستان او ر دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کمانڈر 62 برگیڈ سکردو اظہر منیر کاہلو

سکردو (رجب علی قمر ) کمانڈر 62 برگیڈ سکردو اظہر منیر کاہلو نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا پر فخر ہے یہ سانحہ پاکستان او ر دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے پاک فوج آپریشن ردا لفساد کے زریعے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے اور دہشت گردی کی ناسور کو جڑ سے اُکھا ڑ پھنکیں گے دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا ہم متحد اور منظم قوم ہیں دنیا کی کوئی طاقت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں شہدا کی عظیم قربانیوں کے بدلے اللہ نے کامیابی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیا ہے۔

آرمی پبلک سکول سکردو میں سانحہ اے پی ایس کی یاد میں منعقدہ تقریب میں اُنہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو یکجا کیا۔ پاکستان کا روشن مستقبل ہونہار اور باہمت طلبا کے ہاتھوں میں ہے۔ آج کی اس پُرآشوب دور میں تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعلیم کے ساتھ اخلاقی اور جدید علوم کی بھی ضرورت ہے۔ اساتذہ کرام کا طلبہ اور ملک کو سنوارنے میں اہم کردار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم آذاد قوم ہیں ہمیں اپنی دھرتی کی حفاظت خود کرنی ہوگی۔ اُنہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محنت ،لگن جاری رکھیں تاکہ مستقبل میں بھی روشن پاکستان کا سفر جاری رہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button