خبریں

گلگت بلتستان کے عوام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان

گلگت ( پ۔ر ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان گزشتہ روز وزیرستان میں شہید ہونیوالی سپاہی بشارت حسین کے رہائش گاہ پر جاکر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

گورنر گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں۔ سپاہی بشارت حسین نے ملکی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تین بڑی جنگیں لڑی جا چکی ہیں لیکن تینوں جنگوں میں گلگت بلتستان کے سپاہیوں نے ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں اور اائندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس نصیب کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔ ہم بھی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت شہید سپاہی کے متاثرہ خاندان کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button