جرائم

سکردو: مختلف واردات میں ملوث 2 پیشہ ور چوروں سے 14 لاکھ روپے کی مالیت کے سامان برآمد

سکردو ( رپورٹر ) ایس ایچ او سٹی تھانہ سکردو الیا س حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکردو شہر میں مختلف واردات میں ملوث 2 پیشہ ور چوروں سے 14 لاکھ روپے کی مالیت کے سامان ریکوری کیا گیا ہے جس میں نقدی، زیورات اور دیگر چیزیں شامل تھی جبکہ سی آئی اے پولیس کی مدد سے 2 منشیات ڈیلروں کو بھی پکڑ کر دفعہ C9 کے تحت عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے قانونی کاروائی جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ضلع شگر اور نیورنگاہ سکردو سے تعلق پیشہ ور چوروں کو پولیس نے اپنے گھر اور جبکہ ایک چور کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ۔ دونوں چوروں نے شہر کے مختلف دکانوں ،گھروں میں گھس کر زیورات اور پیٹرول پمب سے نقد پیسے چوری کی تھی جس کا اُنہوں نے باقاعدہ اعتراف کر لیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سٹی پولیس کرمنلز اور ڈرگ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہے۔ پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کو بحال کرنے کے لئے میڈیا کا رول انتہائی اہم ہوتا ہے جس کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button