خبریں

پرنس کریم آغاخان کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر اہل سنت اور شیعہ برادری نے جس بھائی چارگی کا ثبوت دیا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ڈاکٹرعلی مدد شیر

غذر(بیورو رپورٹ) ڈویژنل صدر پی پی پی گلگت ریجن ڈاکٹر علی مدد شیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر اہل سنت اور شیعہ برادری نے جس بھائی چارگی کا ثبوت دیا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ یاسین میں پرنس کریم آغاخان کی دیداری کے دوران اہل سنت برادری اور اہل تشیع برادری نے دیدار کے لیے آنے والے اسماعیلی بہن بھائیوں کو اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھے اورجس مہمان نوازی کا ثبوت دیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اپنے اہل سنت برادری اور اہل تشیع برادری کے اس بھر پور تعاون پر ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button