گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں دو مہینوں کے لئے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی عائد

گلگت ( پ ر) ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر گلگت بلتستان میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے قانو ن نافذ کرنے والے اداروں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی دہشت گردی و تخریب کا ری کا احتمال ہے، ان مذموم کاروائیوں سے گلگت بلتستان میں امن امان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جس کے پیش نظرمحکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے ان رپورٹس کی روشنی میں صوبے بھر میں دو ماہ کے لیئے دفعہ 144کا نفاز کر دیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

اس قانون کے تحت صوبے بھر میں جلسے جلوسوں ، احتجاجی ریلیوں اور عوامی مقامات پر اجتماعات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دفعہ 144کے نفاز کے بعد لاوڈ سپیکر کے استعمال، نعرے بازی جس سے اشتعال بھیلنے کا اندیشہ ہو اور ہتھیاروں کی سر عام نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ادارے کسی بھی قسم کی قانون شکنی کی صورت میں سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کرنے کے مجاز ہونگے اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا نا ہے تاکہ شر پسند وں کو کسی بھی طرح کی تخریبی کارروائی کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button