خبریں

گلگت: ہلال احمر شگرمیں قدرتی آفات کے خطرات اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق منصوبے پر کام کررہی ہے، طارق حسین شاہ

گلگت( پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان ضلع شگرمیں قدرتی آفات کے خطرات اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق عوام الناس میں شعوراجاگرکرنے کے سلسلے میں ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے سبب علاقے میں وقوع پذیرہونے والی مختلف قسم کی آفات سے بروقت نمٹنے اور آفات کے خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے مقامی لوگوں کے استعدادکار میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ آفت کی صورت میں انسانی جانوں اور املاک کو خطرات سے بچایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئررہنماء طاہرشگری کی قیادت میں شگرکے عمایدین کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شگرویلی میں عوامی فلاح وبہبودکے اس منصوبے کے لئے ہلال احمرگلگت بلتستان کو جرمن ریڈکراس کا اشتراک حاصل ہے جس کے تحت شگرکے ایک درجن کے قریب دوردرازگاؤں کے ہزاروں لوگوں کو اس منصوبے سے براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ منصوبے پر بہتراندازمیں عملداری کے لئے مقامی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے اسی سلسلے میں رضاکاروں کومتعلقہ شعبوں میں خصوصی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے وفدپرزوردیا کہ وہ بھی منصوبے پر موثرطریقے سے عملدرآمدکے سلسلے میں ہلال احمرکے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button