ثقافت

قدیم بلتی روایتی تہوار جشن مے فنگ 21 دسمبر کو سکردو اور 22 کو شگر میں منایا جائے گا

سکردو ( رجب علی قمر ) قدیم بلتی روایتی تہوار جشن مے فنگ 21 دسمبر کو سکردو اور 22 کو شگر میں منایا جائے گا۔ سکردو میں جشن مے فنگ نیو یادگار شہدا ء جبکہ ضلع شگر میں پولو گراونڈ شگر میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سکردو اور شگر نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ر ناصر اور ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں ہونے والے الگ الگ اجلاس میں جشن مے فنگ کو شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے تمام محکموں اور ادبی و ثقافتی تنظیموں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سکردو اور شگر کے مطابق قدیم بلتی تہوار جشن مے فنگ کو روایتی انداز میں حسب روایت منایا جائے گا۔ ضلع شگر میں مختلف روایتی کھیلوں کوپولو ،رسہ کشی اور غوروم فانوس ،آگ کاڈنڈا کا کھیل کھیلا جائے گا جبکہ سکردو میں آگ اور قدیم تلوار ڈانس کا مقامی فنکار شاندار مظاہر ہ کریں گے۔ ان قدیم روایتی کھیلوں کا مقصد علاقے کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔ عوام الناس سے ضلعی انتظامیہ بلتستان کی جانب جشن مے فنگ کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button