خبریں

گلگت: ناغہ کے دن جانور ذ بح کرنے اور گوشت کی فروخت پر 3قصائی جیل پہنچ گئے

گلگت (پ۔ر) ناغہ کے دن جانور ذ بح کرنے اور گوشت کی فروخت پر 3قصائی جیل پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور میونسپل مجسٹریٹ علی عباس نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف دکانوں اور قصائی شاپس کے چھاپوں کے دوران دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ناغہ کے دن جانور زبح کرنے اور فروخت کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ،جہاں ملزمان کے خلاف ٹرائیل کے بعد ثابت ہونے پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اصغر خان نے 3دنوں کیلئے جیل کی سزا سنا دی اور میونسپل پولیس فورس کو حکم دیا کہ ملزمان کو فوری ڈسٹرکٹ جیل پہنچا دیا جائے ،اس موقع پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اصغر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہے مگر قانون کی عملداری میں کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے ناغہ کے دن کوئی بھی شخص مرتکب ہوا سخت سز ا دیں گے افسوس کی بات ہے عوام باشعور ہونے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا ہی عوام کو شعور دے سکتا ہے قانونی ،حکومتی ،انتظامی طور پر عوام کو طے شدہ اصولوں پر کار بند رہنے کی اشد ضرورت ہے اور انتظامی رٹ کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے الحمداللہ مقامی میڈیا نے ہمیشہ ایگزیکٹیو مجسٹریسی نظام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے گلگت بلتستان کی میڈیا ہاوسز کی تعاون ہی ایگزیکٹیو مجسٹریسی نظام کی کامیابی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button